مولانا فضل الرحمان کا 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Published on December 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

کراچی(یواین پی) مولانا فضل الرحمان کا 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے پی ڈی ایم میں اندرونی اختلافات کے حوالے سے کئی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ان خبروں کو تقویت اس وقت ملی جب بدھ کے روز مردان میں ہوئے پی ڈی ایم جلسے میں پی پی رہنماوں نے خطاب نہ کیا۔جلسے میں پیپلز پارٹی کے کسی سینئر رہنما کی جانب سے شرکت نہ کی گئی۔ جبکہ اب ایک اور خبر سامنے آئی ہے، جس نے پی ڈی ایم کے اندر اختلافات کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ اپنی جماعت کے مجلس عاملہ کے اجلاس کے باعث لاڑکانہ جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی مولانا کو لاڑکانہ جلسے میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی۔ پی ڈی ایم کے اندر اختلافات کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا بتانا ہے کہ مردان جلسے نے پی ڈی ایم کے اندر دراڑوں کو واضح کر دیا ہے۔ جلسے میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے رہنماوں کو خطاب کی اجازت ملی، تاہم اتحاد کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی اس جلسے سے غائب رہی۔جلسے میں پیپلز پارٹی کے کسی رہنما نے خطاب نہ کیا۔ اس بات سے واضح ہو گیا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر پی ڈی ایم جماعتیں اب ایک پیج پر نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ اطلاعات بھی آئی ہیں کہ آصف زرداری نے لندن میں موجود نواز شریف سے رابطہ کر کے واضح کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہوگی، ان کی جماعت مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بھی شرکت کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes