فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا فیصلہ

Published on May 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments


 سیالکوٹ(یو این پی) تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی۔ پی ٹی آئی اسی ماہ سیالکوٹ میں پہلے مسلم لیگ نون کی وکٹ بھی گرا چکی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عمر ڈار سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں غیرمشروط شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ڈاکٹر فردوس عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔ عمر ڈار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی شمولیت سے سیالکوٹ میں تحریک انصاف مضبوط ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes