تحریک انصاف آج کوئٹہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Published on May 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 664)      No Comments


کوئٹہ (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں جلسہ کر رہی ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔جلسہ میں شرکت کیلئے عمران خان پہلے ہی کوئٹہ میں موجود ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں ، 40ہزار کرسیاں لگا ئی جا رہی ہیں اور سٹیج تیار کر لیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہونگے ۔ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کے اندر کی سیکیورٹی کے فرائض پی ٹی آئی کے کارکن سرانجام دیں گے ، اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی جانب سے جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کیلئے 5ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے ۔جلسے میں خطاب کے دوران عمران خان ممکنہ طور پر کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں حکومت کی جانب سے بھیجے گئے وکلاءکی کارکردگی اور پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورت حال پر بات کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme