ملک کی اہم ترین یونی ورسٹی میں طلبہ تصادم،متعددزخمی،یونی ورسٹی بند

Published on May 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) قائد اعظم یونی ورسٹی میں دوطلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔انتظامیہ نے یونی ورسٹی کو غیرمعینہ مدت تک بند کردیاہے۔یواین پی کےمطابق قائد اعظم یونی ورسٹی میں حالات کشیدہ ہیں۔ دو طلبہ تنظیموں کے طلبہ آپس میں لڑپڑے۔ دونوں جانب سے آزادانہ فائرنگ کی گئی۔یونی ورسٹی انتظامیہ نے پولیس اور رینجرزکو فوری طورپرطلب کرلیا۔ سیکورٹی فورسزنے مشتعل طلبہ کو منتشرکرنےکےلئےآنسو گیس کااستعمال لیا۔قائد اعظم یونی ورسٹی انتظامیہ نے صورتحال پرقابو پانےکےلیے یونی ورسٹی کو غیرمعینہ مدت کےلیے بندکردیاگیاہے۔ ہاسٹل  کوبھی خالی کروالیاگیاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题