لاہور میں کالے بادلوں کا راج ، بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

Published on May 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments


لاہور(یوا ین پی) لاہور میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا ، شہر میں کالی گھٹاؤں کے ڈیرے ہیں ، ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں اور حسین موسم نے سنڈے کا مزا دوبالا کر دیا ۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، گرمی کے ماروں نے سکھ کا سانس لیا ۔لاہور میں کہیں رم جھم تو کہیں تیز بارش ہوئی ۔ موسم بدلا تو ہر کوئی خوشی سے کھل اٹھا ، شہر میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ گھنگور گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں ، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ، حسین موسم نے سنڈے کا مزا دوبالا کر دیا ،صبح سویرے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے پارکس کا رخ کرلیا ۔ موسم کو خوب انجوائے کیا ۔ پنجاب اور اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ گرمی کے ماروں نے سکھ کا سانس لیا ۔ فیصل آباد ، نارووال ، اوکاڑہ ، چشتیاں اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر علاقوں میں ابر رحمت برس پڑا ۔ کنڈیارو اور کندھ کوٹ میں بھی رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题