جن بچوں کی مائیں گندی جگہ رہتی ہیں ان کے پیدا ہونے والے بچے اس خطرناک بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں“ سائنسدانوں نے ایسی بات بتادی کہ کوئی بھی ماں پریشان ہوجائے

Published on May 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

 ” نیویارک (یواین پی)جو مائیں ایک ایسی جگہ رہتی ہیں جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہوتی ہے ان کے بچوں میں ایک خاص قسم کی بیماری کے امکانات ان ماﺅں کے بچوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں جو صاف فضا میں رہتی ہیں۔ایک تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ جو بچے ایسی فضامیں پرورش پاتے ہیں جہاں آلودگی زیادہ ہوان میں autismکے مرض کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں بچوں کو نئی چیزیں سیکھنے میں مشکلات کے علاوہ معاشرے میں دیگر افراد کے ساتھ بات چیت کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ جو مائیں ایسے ماحول میں پرورش پاتی ہیں جہاں کی ہوا میںڈیزل، مرکری، لیڈ، میگنیزاور نیکل کے ذرات زیادہ ہوتے ہیں تو ان کے ہونے والے بچوں کی نشوونما پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،ایسے بچوں کو نئی چیزیں سیکھنے اورمعاشرے میں دیگر افراد کے ساتھ معاملات کرتے ہوئے کافی دقت پیش آتی ہے۔ تحقیق کار اینڈریا رابرٹس کا کہنا ہے کہ موجودہ تحقیق اور ماضی میں کی گئی ریسرچز سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے بچوں میں autismکے مرض کے پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی نسبت لڑکے اس مرض کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں۔”ڈیزل اور مرکری والی آب وہوا حاملہ ماﺅں کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ ہوسکتی ہے اور ایسی فضاءمیں سانس لینے سے ہونے والے بچے پر اس مے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔“

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes