پہلی اورنج لائن میٹرو ٹرین جولائی میں چین سے پاکستان پہنچ جائے گی

Published on May 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

12
اسلام آباد/بیجنگ (یواین پی) پہلی اورنج لائن میٹرو ٹرین جولائی میں چین سے پاکستان پہنچ جائے گی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے چین کی کمپنی مجموعی طور پر 27ٹرینیں فراہم کررہی ہے اور اس ضمن میں پہلی میٹرو ٹرین جولائی میں حکومت پنجاب کے حوالے کی جائے گی ، باقی 26 ٹرینیں اس سال کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گی ۔ اپریل2015ء میں چین اور پاکستان نے لاہور میں ریپڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت اورنج لائن کی تعمیرکیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت قائم ہونے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تعمیرکا ٹھیکہ چائنا ریلوے کارپوریشن اور چائنا انڈسٹریل کارپوریشن پرمشتمل کنسورشیم کو دیا گیا ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے ابتدائی طور پر27ٹرینیں تیارکی جارہی ہیں، پہلی ٹرین گذشتہ ہفتے چین کے وسطی صوبہ ہونان کی کمپنی سی آر آر سی ژوژولوکوموٹوز کارپوریشن لیمیٹڈ میں تیار ہوگئی ہے، یہ ٹرین پانچ بوگیوں پرمشتمل ہے ۔ اس ٹرین میں انرجی سیونگ ایئرکنڈیشننگ نظام نصب کیا گیا ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ٹرین کیلئے جو ڈیزائن بنایا گیا ہے وہ پاکستان کے قومی پھول اور بادشاہی مسجد کے گنبدوں سے مزین ہے ۔ اس پراجیکٹ کے منیجر وانگ پانگ نے بتایا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے انہی معیارات کو مدنظر رکھا گیا ہے جن معیارات کے تحت بیجنگ اور شنگھائی کو ملانے والی ٹرین کا نظام قائم کیا گیا ہے۔26 کلومیٹر طویل ریلوے لائن پر26 سٹیشن ہونگے جن میں سے دو زیرزمین قائم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے پر دونوں ممالک کے انجینئرز اور تکنیک کار کام کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes