لائن آف کنٹرول کے زخمی’’ رل‘‘ گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی میں جانوروں سے بھی بد تر سلوک

Published on May 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments


انڈین آرمی کے ظلم و ستم کا شکار اپنوں کی بدسلوکی کا بھی شکار ہونے لگے لائن آف کنٹرول کے مکین سرپا احتجاج
کھوئی رٹہ (یو این پی ) لائن آف کنٹرول کے زخمی رل گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی میں جانوروں سے بھی بد تر سلوک ، انڈین آرمی کے ظلم و ستم کا شکار اپنوں کی بدسلوکی کا بھی شکار ہونے لگے لائن آف کنٹرول کے مکین سرپا احتجاج ،یونی ویژن نیوزکے مطابق لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ کے گاؤں راجدہانی سوہانہ میں انڈین آرمی کی بلااشتعال گولہ باری کا نشانہ بننے والے محمد یونس ولد عبدالعزیز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال کوٹلی میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے موت کے منہ میں جاتے جاتے بچے، محمد یونس کو کندھے میں مارٹر شیل کا ٹکرا لگا لیکن کوٹلی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی بے حسی کا پردہ اس وقت چاک ہوا جب آرمی کے ذمہ داران نے ڈاکٹروں سے پوچھا کہ مارٹر شیل کا ٹکرا دیں جو محمد یونس کو کندھے سے نکلا ہے جس پر وہ آئیں بائیں شاہیں کرنے لگے اور مسلسل استفسار کرنے پر بتایا کہ ٹکڑا نہیں نکالا جا سکا۔ محمد یونس نے تکلیف کے پیش نظر اپنے لوگوں کو کہا کہ مجھے راولپنڈی لے چلو یہ لوگ مجھے بے دردی سے چیڑ پھاڑ کر موت کے منہ میں پہنچائیں گے جس پر محمد یونس کو اپنے ذاتی اخراجات پر علاج معالجہ کیلئے راولپنڈی لے جایا گیا جہاں آپریشن کے بعدان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ادھر لائن آف آف کنٹرول پر بسنے والوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی کے ڈاکٹرز اور عملہ کی بے حسی پر خاصہ اشتعال پایا جاتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت اصلاح احوال نہیں کرتی تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نوٹس لیں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme