ٹی ٹونٹی میں عالمی نمبر ون پاکستان کی پوزیشن کو خطرہٹی ٹونٹی میں عالمی نمبر ون پاکستان کی پوزیشن کو خطرہ

Published on November 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

لاہور: (یواین پی) رواں سال ٹی ٹونٹی میں مسلسل شکستوں کے بعد پاکستان کی عالمی نمبر ون کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال ٹی ٹونٹی کے دوران 2019ء قومی ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ گرین شرٹس 2019 میں کسی ایسوسی ایٹ ٹیم کی مانند دکھائی دی۔ گزشتہ روز پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہار گیا تھا، بابر اعظم الیون مسلسل فتوحات سے محرومی کے 7 میچز مکمل کر لیے جو پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے سب سے طویل انتظار بن گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا آخری میچ جیتا تھا جس کے بعد اسے انگلینڈ سے واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست ہوئی پھر سری لنکا سے ہوم گراونڈ پر 3 میچز میں وائٹ واش ہوئے اور اس کے بعد آسٹریلیا سے پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا جب کہ دو میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔2010 یاد رہے کہ کے بعد پاکستان ٹیم کا فتوحات سے محرومی کا سب سے لمبا انتظار ہے، 2010 میں پاکستان ٹیم مسلسل 6 میچز فتوحات سے محروم رہی تھی۔ پاکستان نے سال کا آغاز نمبر ون ٹیم کی حیثیت سے کیا اور اختتام بھی نمبر ون کے طور پر ہی کیا لیکن تلخ حقیقت ہے کہ نمبر ایک ٹیم، پورے سال میں صرف ایک میچ ہی جیت پائی۔رواں سال پاکستان نے دس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، 8 میں اسے شکست ہوئی، ایک میچ بے نتیجہ رہا جبکہ صرف ایک میچ میں ہی اسے کامیابی حاصل ہوئی۔اس دوران تین مختلف کپتانوں نے ذمہ داریاں نبھائیں، شعیب ملک، سرفراز احمد اور بابر اعظم کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے لیکن کوئی بھی ٹیم کو سیریز کی کامیابی نہ دلواسکا۔انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹی ٹونٹی رینکنگ کے دوران پاکستان کی محدود فارمیٹ میں بادشاہت چھن جانے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر ہے لیکن دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے اس کا صرف ایک ہی پوائنٹ زیادہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy