اگر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس پلیٹ میں کھانا شروع کردیں‘…..سائنسدانوں نے ایسا مشورہ دے دیا کہ جان کر آپ بھی آزمائے بنا نہیں رہ سکیں گے

Published on May 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

 ’ لندن( یواین پی) اگر آپ ہموار پلیٹ پر کھانا کھاتے ہیں تو فوری طور پر اپنی یہ عادت تبدیل کرلیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ زیادہ کھانا کھاتے ہیں اور اگر آپ ناہموار پلیٹ میں کھانا کھائیں تو اس طرح آپ کم کھائیں گے اور آپ کا وزن کم ہوگا۔یورپی ملک لیٹویا کی آرٹ اکیڈیمی کے پراڈکٹ ڈیزائنرنوریس سینوویکس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پلیٹ میں کھانا کھانے سے انسان کے ذہن میں یہ آتا ہے کہ وہ زیادہ کھانا کھارہا ہے لیکن حقیقت میں کھانے کی مقدار کم ہوتی ہے ۔موٹاپے پر کی گئی دنیا کی سب سے بڑی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پلیٹ میں ابھاروں کی وجہ سے کھانے کی مقدار کم ہوتی ہے اور صارف کم کھانا کھانے پر مجبور ہوتا ہے اور اس طرح وز ن کم ہونے لگتا ہے۔اس طرح کی پلیٹ عام پلیٹوں کی طرح لگتی ہے لیکن حقیقت میں اس میں کم کھانا آتا ہے۔ پروفیسر نوریس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اس تھیوری کوبہت جلد لوگوں پہر آزامائے گا۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی پروفیسر سوزین جیب کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔یونیورسٹی آف لیورپول کے نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر پال کرسچیسین کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے اگر ذہن میں یہ بات موجود ہوکہ پلیٹ فُل ہے تو وہ یقیناًکم کھانا کھائے گاکیونکہ اس کے ذہن میں ہوگا کہ وہ پورا کھانا کھاچکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes