ضلع کونسل وہاڑی کی چئیرمین شپ کے لئے سات مسلم لیگی ممبرا ن قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل نیا گروپ تشکیل

Published on January 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

llll
بورے والا(یواین پی)ضلع کونسل وہاڑی کی چئیرمین شپ کے لئے سات مسلم لیگی ممبرا ن قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل نیا گروپ بن گیا گروپ مستقل بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے تفصیل کے مطابق چئیرمین ضلع کونسل وہاڑی کی جوڑ توڑ کے سلسلہ میں مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے میلسی وہاڑی اور بورے والا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل ایک نیا سیاسی اتحاد قائم ہو گیا گرو پ میں میلسی سے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سعید احمد خاں منہیس انکے بیٹے صوبائی وزیر آصف سعید منہیس ،نعیم اختر خاں بھابھہ ممبر صوبائی اسمبلی وہاڑی سے ممبر پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید وہاڑی بورے والا سے ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ بلال اکبر بھٹی او ر چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ممبر صوبائی اسمبلی شامل ہیں ممبر صوبائی اسمبلی و چئیرمین سٹینڈ نگ کمیٹی بر ائے ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے بتا یا کہ ضلع وہاڑی کے ارکان اسمبلی پر مشتمل یہ گروپ مستقل بنیاد وں پر قائم ہو ا ہے اور بہت جلد گروپ کے رہنماء وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف سے ملا قات کر یگا اور ان کو ضلع وہاڑی کے مسائل اور ضلع کونسل کی چئیرمین شپ کے بارے میں آگاہ کر یگا جبکہ گروپ ضلع وہاڑی کے مسائل کرو انے کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملا قاتیں کر یگا اور مسائل حل کروانے کے لئے بھر پور کا وشیں کر یگا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题