کوکنگ آئل وخوردنی تیل کی طلب میں غیر معمولی اضافہ،صارفین اب سافٹ خوردنی تیل کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں

Published on May 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 813)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) پاکستان میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی مجموعی سالانہ طلب 3.5 ملین ٹن ہے جس میں سے 60 فیصد ویجی ٹیبل گھی جبکہ 40 فیصد کوکنگ آئل کی کھپت ہے۔ کوکنگ آئل وخوردنی تیل کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ صارفین اب سافٹ خوردنی تیل کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین اور پنجاب آئل ملز کے سی ای او اعزاز الہی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں خوردنی تیل گھی کی مجموعی ریفارئننگ کی استعداد 4 ملین ٹن ہے تاہم ملک میں سالانہ کھپت 3.5 ملین ٹن ہے۔ خوردنی تیل/آئل کی قومی ضروریات پوری کرنے کیلئے 85 تا 90 فیصد خام مال درآمد کیا جاتا ہے جبکہ تیار شدہ خوردنی تیل اور ویجی ٹیبل گھی کی مجموعی درآمدات صرف 1 تا 2 فیصد کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل وگھی کی قومی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سالانہ تقریبا 2.6 ملین ٹن کی درآمدات کرتا ہے۔ خوردنی تیل و گھی کی مجموعی قومی مارکیٹ میں پام آئل کا حصہ 65 تا 70 فیصد تک ہے اور پاکستان اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ خوردنی تیل کی درآمدات کے بعد سویا بین آئل کی درآمدات کا نمبر آتا ہے۔ جو ملکی درآمدات کے تقریبا 20 فیصد کے مساوی ہیں جبکہ دیگر درآمدات میں کینولا اور سن فلاور آئل وغیرہ کی درآمدات کی جاتی ہیں تا کہ خوردنی تیل ویجی ٹیبل گھی کی قومی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme