خیبر پختونخوا میں سیلاب، دریائے کنہار میں 8 افراد ڈوب گئے

Published on August 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، دریائے کنہار میں 8 افراد ڈوب گئے، تین کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ دیگرکی تلاش کا عمل جاری ہے۔ٹانک، جنوبی وزیرستان اور ژوب سے سیلابی ریلا ڈی آئی خان میں داخل ہوگیا ہے۔ کلاچی، درابن اور پروا تحصیلوں کے درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔ٹانک روڈ پر سی آر بی سی نہر کا پانی اوور فلو ہونے سے قریبی کالونیوں میں داخل ہوگیا ہے، لوگ ریلوں سے بچنے کے لیے درختوں پر چڑھ گئے۔سوات میں سیلابی ریلے سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بارش کے بعد پلئی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes