پاکستان کی مانچسٹر میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت

Published on May 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)پاکستان نے مانچسٹر میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیاہے۔منگل کودفترخارجہ سے جاری تعزیتی بیان میں نفیس زکریاکا کہناتھاکہ پاکستان مانچسٹرمیں کنسرٹ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اور دھماکے کی نتیجے میں انسانو جانوں کے ضیاع پر برطانوی حکومت سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔نفیس زکریا نے حملے میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پرزرو مذمت کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے کنسرٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog