کرنل شیر خان شہید کا52واں یوم پیدائش یکم جنوری2022ء ہفتہ کو منایا جائے گا

Published on December 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

اس سلسلے میں راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں منعقدہ تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی
راولپنڈی(یواین پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا52واں یوم پیدائش یکم جنوری2022ء ہفتہ کو منایا جائے گااس سلسلے میں راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں منعقدہ تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔انہوں نے 1999ء میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہیدیکم جنوری 1970ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes