مظفرگڑھ میں جمشید دستی نے ہیڈکالو میں ڈینگا کینال زبردستی کھول دی

Published on May 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments


محکمہ انہار نے ایک گھنٹے بعد نہر دوبارہ بند کر دی،پانی کی کمی کی وجہ سے نہر کو دو روز قبل بند کر دیا گیا تھا، حکام
مظفرگڑھ (یو این پی) مظفرگڑھ میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ہیڈکالو میں ڈینگا کینال زبردستی کھول دی۔ تاہم محکمہ انہار نے ایک گھنٹے بعد نہر دوبارہ بند کر دی۔ محکمہ انہار کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے نہر کو دو روز قبل بند کر دیا گیا تھا۔ کاشتکاروں کا ایک وفد جمشید دستی کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ نہر کی بندش کے باعث کپاس کی فصل اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس پر جمشید دستی نے محکمہ انہار کی اجازت کے بغیر ڈینگا کینال خود کھول دی۔ اس موقع پر محکمہ انہار کا کوئی افسر یا اہلکار موقع پر موجود نہیں تھا۔ تاہم واقعہ کا علم ہونے کے بعد محکمہ انہار افسران موقع پر پہنچے تو جمشید دستی وہاں سے جا چکے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes