معروف کمپنی ”کیو موبائل“ نے صارفین کیساتھ ’ہاتھ کر دیا، ہزاروں روپے لے کر ایسے فون فروخت کر دئیے جو خریدنے والوں کو جیل بھی پہنچا سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آ گئی

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

  کراچی (یو این پی) پاکستان میں موبائل فون فروخت کرنے والی معروف کمپنی ”کیو موبائل“ صارفین کے ساتھ ہاتھ کر گئی ہے اور ہزاروں روپوں کے عوض چین سے درآمد شدہ غیر معیاری سمارٹ فونز صارفین کے ہاتھوں میں تھما دئیے ہیں۔یو این پی کے مطابق کیو موبائل کی جانب سے مہنگے داموں فروخت ہونے والے سمارٹ فونز میں شناخت کیلئے مخصوص ”آئی ایم ای آئی“ (IMEI) نمبر ہی موجود نہیں ہے۔ اگر یہ سمارٹ فونز گم یا چوری ہو جائیں تو ان کی شناخت کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور اس سے بھی بڑھ کر آئی ایم ای آئی نمبر کے بغیر موبائل فونز کی فروخت بھی غیر قانونی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سیکیورٹی رسک بھی ہیں کیونکہ ایسے موبائل فونز کا دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔یو این پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے او راسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیو موبائل نے چین سے درآمد شدہ گھٹیا کوالٹی کے موبائل عوام کے ہاتھ میں تھما دئیے ہیںان سمارٹ فونز میں آئی ایم ای آئی نمبر نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی نمبر پر کئی موبائل فون ایکٹو ہیں جن کے چوری یا گم ہونے یا پھر دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے کی صورت میں کسی قسم کی شناخت ممکن نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی حکومتی ادارے کیو موبائل کو سیکیورٹی رسک بھی قرار دے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog