ودیا بالن نے فلم ’’بیگم جان ‘‘کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا

Published on April 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments


ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلم بیگم جان کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلم بیگم جان کی بھرپور انداز میں تشہیر شروع کر دی ہے،اس مقصد کے لئے وہ آجکل ہر ٹی وی چینل پر اپنی اس فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں،اداکارہ فلم کی تشہیر کے لئے ممبئی جا چکی ہیں،اداکارہ کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ہر شہر جا کر اپنی فلم کی تشہیر کریں گی،انہوں نے کہا کہ یہ ان کے کیرئیر کی اہم فلم ہے،مداحوں کو ضرور یہ فلم دیکھنی چاہیئے،فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان اور پلاوی شرما شامل ہیں،فلم کی ہدایات سرجیت مکھرجی نے دی ہے،فلم 14 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog