سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں‘حافظ حفیظ الرحمن

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments


گلگت(یوا ین پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان کا رخ کرے گی، حکومت نے سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نجی اداروں کے تعاون سے ٹوریسٹ ریزورٹ کے قیام کیلئے اقدامات کئے ہیں، سیاحوں کی آمد کی وجہ سے صوبے کے ہوٹل انڈسٹری کو بھرپور فروغ ملا ہے، حکومت سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نجی اداروں اور ہوٹل انڈسٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گی‘ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ سیاحت کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں دیئے جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ سیاحت کا شعبہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اہمیت رکھتا ہے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئے اصلاحات متعارف کرائے جائیں گے سٹاف کی کمی کو دور کیا جائے گا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان میں ٹوریسٹ ریزورٹ اور ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے پانچ لاکھ روپے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے درکار فنڈز کی حتمی منظوری وزیر اعظم پاکستان بہت جلد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سیاحت اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹلوں میں سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ہوٹلو ں میں سیاحوں سے غیرضروری اور اضافی پیسے وصول نہ کئے جائیں محکمہ سیاحت سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات کرے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes