آٹھواں منی ولڈکپ’’جنگ‘‘چھڑ گئی،ٹرافی ’’ایک‘‘ 8 امیدوار ،فیصلہ18 جون کوہوگا

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 808)      No Comments


آٹھواں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کھیلیں گی،تیاریاں مکمل
دنیائے کرکٹ کی 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 15میچزکھیلے جائیں گے جو لندن، برمنگھم اور کارڈف میں ہونگے
بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی،انگلینڈ تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کریگا
لندن (یو این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام آٹھواں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ء(آج) جمعرات سے انگلینڈ میں ہوگا جس میں دنیائے کرکٹ کی 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ 18 جون تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 15میچزکھیلے جائیں گے جو لندن، برمنگھم اور کارڈف میں ہونگے۔بھارتی ٹیم نے 2013 ء آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو 5 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 1998 میں ہوا تھا تاہم اس ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکی ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جبکہ تین حریف آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کھیلیں گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز (آج ) جمعرات سے ہوگا اور 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ کو تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا۔ دو مرتبہ انگلش ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم پہلی بار اسے ویسٹ انڈیز جبکہ دوسری بار بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیاہے۔ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقا جبکہ تیسرا میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرینگی۔ سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائینگے جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔ بارش کی صورت میں فائنل میچ کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر 2015ء تک ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ رینکڈ 8 ٹیموں نے ٹرافی کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اب تک کھیلے 7 ایونٹس میں آسٹریلوی ٹیم دو مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 1998ء میں ہوا جو جنوبی افریقا کی ٹیم نے جیتا، 2000ء میں کھیلا گیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے نام کیا۔ 2002ء کا ایونٹ کمبائن طور پر سری لنکا اور بھارت کے نام ہوا، 2004ء کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز نے جیتا، اس کے بعد 2006ء اور 2009ء کاآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ یکے بعد دیگرے آسٹریلوی ٹیم نے اپنے نام کیا جبکہ 2013ء کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ بھارتی ٹیم نے اپنے نام کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy