ہومیوپیتھ ڈاکٹر رضوان علی، ہومیو پیتھ ڈاکٹر ریحان علی کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments


پشاور (یو این پی)عادی جعلساز عدالت کو بھی چونا لگانے سے باز نہیں آئے اور عدالت میں جعلی چیک جمع کرادیا۔یو ا ین پی کے مطابق گذشتہ روز شافی دواخانہ کے ہومیوپیتھ ڈاکٹر رضوان علی اورریحان ہیلتھ سنٹر کے ہومیو پیتھ ڈاکٹر ریحان علی نے فیملی کیس میں نان نفقے کی مد میں عدالت کے نقد رقم ادا کرنے کے واضح حکم کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے چیک جمع کرادئیے ۔تاہم جب جب یہ چیک بنک میں جمع کرائے گئے تو پتہ چلا کہ بنک میں رقم ہی موجود نہیں جس پر مذکورہ بالاملزمان کے خلاف تھانہ غربی میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ تھانہ غربی، تھانہ سرکی اور یکہ توت تھانے کی پولیس نے دونوں کی گرفتاری کے لیے ان کے کلینکس پر چھاپہ مارا مگر دونوں ملزمان پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر بھی گئی لیکن ملزمان کے گھر والوں نے انکی گھر مین موجودگی سے انکار کر دیا۔ تینوں تھانوں کی پولیس تاحال دونوں ملزمان کی تلاش میں ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ملزم ہومیو پیتھ ڈاکٹر رضوان علی اپنی ہی بیوی کے خلاف جعلی نکاح نامہ عدالت میں پیش کرنے کے الزام میں جیل کاٹ چکا ہے، یہ مقدمہ زیر سماعت ہے تاہم تھانہ تہکال پولیس مبینہ طور پراپنی روائتی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس کیس کا چالان مکمل کرنے میں تاحال ناکام ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes