چمپینز ٹرافی2017؛پاک بھارت ’’ٹاکرا ‘‘ کل ہو گا،شائقین پرجوش،سرفراز جیت کے لئے پر عزم

Published on June 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments


لندن(یو این پی) چمپینزٹرافی کا بڑا میچ روایتی حریفوں کے درمیان کل 4 جون کو ایڈباسٹن میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد جبکہ بھارت کی جانب سے کپتان کے فرائض ویرات کوہلی سرانجام دے رہے ہیں۔میچ قریب آتے ہی جہاں شائقین کی دل کی دھڑکنیں بے قابو ہوتی جارہی ہیں وہیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے کمر کس لی ہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے جہاں گرین شرٹس بھرپور پریکٹس کرکے اپنے ہتھیار چمکا رہے ہیں وہیں بھارتی کھلاڑیوں نے بھی اہم مقابلے میں میدان مارنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سرفراز الیون 4 جون کو ایجبسٹن میں روائتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف جبکہ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ ایونٹ کے میزبان انگلینڈ کے شہر اوول میں ٹھیک ایک سال قبل چمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں تین ناک آؤٹ سمیت مجموعی طور پر 15 میچ کھیلے جائیں گے۔یکم جون سے 18 جون 2017 تک جاری رہنے والی چمپینز ٹرافی میں آٹھ بڑی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنھیں 30 ستمبر 2015 کی درجہ بندی کے مطابق پہلی مرتبہ سیڈڈ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ عالمی چمپیئن آسٹریلیا کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ دفاعی چمپین ہندوستان کو سیکنڈ سیڈڈ ٹیم کا درجہ دیا گیا ہے، پاکستان کا سب سے آخری آٹھواں نمبر ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم بدترین رینکنگ پر چمپینز ٹرافی میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان ٹیم روایتی حریف ہندوستان کے خلاف میچ سے چمپینزٹرافی کا آغاز کرے گی۔دفاعی چمپین ہندوستان اور پاکستان، چمپینز ٹرافی کے گروپ بی میں شامل ہیں، گروپ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔ گروپ اے میں عالمی چمپین آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ‘آئی سی سی چمپینز ٹرافی مختصر اور تیز ایونٹ ہے، جس کو کھلاڑی اور مداح سب پسند کریں گے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘چمپینز ٹرافی 2017 نہ صرف ون ڈے مقابلہ ہے بلکہ یہ عظیم روایات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے کوالیفائر سے محض چند مہنے قبل کھیلا جارہا ہے، جس کا ہر لمحہ اہم ہوگا’۔ ایک سال قبل شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘اس کا مقصد یہ ہے کہ تمام ٹیموں کو ایونٹ کی تیاریوں کے لیے کافی وقت دیا جائے تاکہ بھرپور تیاری کے ساتھ ٹیمیں انگلینڈ پہنچیں’۔چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہو ا جو18 جون تک انگلینڈ میں جاری رہے گی ۔ انگلینڈ تیسری دفعہ میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا ۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلی بار انعقاد 1998ء میں بنگلہ دیش میں کیا گیا تھا۔ فائنل میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی بار چیمپئز ٹرافی کی فاتح ٹیم قرار پائی تھی ۔چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والے آٹھ بڑے ممالک کی ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں آسٹریلیا ،انگلینڈ ،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان ،سری لنکا ،بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ 4 جون کو ہوگا جبکہدوسرا میچ 7جون کو جنوبی افریقہ ،تیسرا میچ 12جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں گروپوں سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔سیمی فائنلز چودہ اور پندرہ جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18جون کو ہوگا ۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے اب تک کل اٹھارہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے یہ صرف سات میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکی اور گیارہ مرتبہ اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح پاکستان کے میچ جیتنے کی شرح 39 فیصد سے ذرا کم رہی۔پاکستان ٹیم کبھی ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی نہیں حاصل کرسکی۔دوسری طرف پاکستان کے روایتی حریف بھارت کا ریکارڈ اس ٹورنامنٹ، جس میں دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، تمام ٹیموں سے بہتر ہے اور اس ٹورنامنٹ کی حد تک وہ آسٹریلیا کی ٹیم سے بھی کہیں آگے ہے۔بھارت کی ٹیم دو مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت چکی ہے۔ بھارت نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں کل 23 میچ کھیلے ہیں جن میں پندرہ میچوں میں وہ کامیاب اور چھ میں ناکام رہا جبکہ دو میچ بلا نتیجہ ختم ہو گئے۔ یوں بھارت کی جیت کی شرح 71 فیصد سے زیادہ ہے۔ ٹورنامنٹ کی دوسری سب سے کامیاب ٹیم آسٹریلیا ہے جس کی جیت کی شرح اس ٹورنامنٹ میں 63 فیصد ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم دو دفعہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔اعداد و شمار کو اگر مزید کھنگالیں تو باقی تمام ٹیموں کے مقابلے میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے باقی سات بڑِے ملکوں کی جیت کی شرح اس ٹورنامنٹ میں پچاس سے زیادہ ہے جبکہ پاکستان کی کامیابی کی شرح 39 فیصد سے بھی کم ہے۔اس مرتبہ بھی ٹورنامنٹ کھیلنے والی آٹھ ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان آخری نمبر پر ہے اور آسٹریلیا اس فہرست میں اول نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 14 جون کو کارڈف اور دوسرا سیمی فائنل 15 جون کو ایڈباسٹن میں ہوگا جبکہ فائنل اوول میں 18 جون کو کھیلا جائے گا۔ چمپینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بارش کی صورت میں اضافی دن بھی رکھا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme