شہر قائد میں کورونا متاثرین کی شرح 21.71 فیصد ریکارڈ

Published on June 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

کراچی (یواین پی) کورونا مثبت کیسز میں اضافہ، کراچی میں شرح 21.71 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ملک میں 406 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ شہر قائد میں کورونا متاثرین کی شرح 21.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 406 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب شہر قائد میں ڈینگی وائرس کے وار بھی جاری ہیں اور رواں ماہ 172 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog