پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن سعودی عرب کے جنرل سیکٹری قاسم دستی نے نہال ہاشمی کے بیان کو نون لیگ کی سازش قرار دے دیا

Published on June 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بهٹی)پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن سعودی عرب کے جنرل سیکٹری قاسم دستی نے نہال ہاشمی کے بیان کو نون لیگ کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نون لیگ ماضی میں بھی ایسے ہتھ کنڈے اپناتی رہی ہے.
نہال ہاشمی کے منہ سے جو الفاظ نکلے ہیں نہال ہاشمی کے نہیں بلکہ نون لیگ کی غنڈا گردی اور گلو کریسی کے تھے.نہال ہاشمی کا بیان ن-لیگ کا اداروں کیخلاف سازشی مہم کا تسلسل ہے پوری پی ٹی آئی اور پاکستان کی عوام سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اس موقع پر صدر سلطان عبدالباسط نے کہا کہ نون لیگ اداروں کو دھمکیاں دے کے اپنے دباو میں لانا چاہتی ہے.لیکن اب حالات بلکل مختلف ہیں عوام اداروں کے ساتھ کھڑی ہے.نہال ہاشمی کے بیان کے بعد وزیر داخلہ کی خاموشی افسوس ناک ہے.اور چیف جسٹس کی طرف سے ازخد نوٹس خوش آئند ہے.سسیلی مافیا پانامہ کیس میں مکمل بے نقاب ہو چکا ہے.عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی طرف لےجائیں گے اور 2018 کا الیکشن انشاءاللہ پی ٹی آئی کا الیکشن ہو گا.

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题