میرا کی طرف سے ہارون آباد کی بجائے لاہور میں ہسپتال کی تعمیر کے اعلان پرشدید رد عمل

Published on December 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

\"5\"
ہارون آباد(یواین پی)اداکارا میرا کی طرف سے ہارون آباد کی بجائے لاہور میں ہسپتال کی تعمیر کے اعلان پر ہارون آباد کے شہریوں کا شدید رد عمل ،اداکارا میرا نے اپنی والدہ کی حلقہ ہارون آباد میں صوبائی اسمبلی کی الیکشن مہم کے دوران علاقے ہارون آباد میں ہسپتال بنانے کا بار بار اعلان کیا تھا میرا نے اپنے آبائی علاقے ہارون آباد سے بے وفائی کی ہے اور ہارون آباد کے شہریوں کو جھانسہ اور دھوکہ دیا ہے ۔شہریوں کا رد عمل ۔ہارون آباد کے شہریوں محمد آصف،محمد شبیر ،محمد تنویر حسین ،ثقلین رزاق،محمد عباس ،احمد رضا چوہدری ،محمد سرفراز،محمد طیب،اجمل حسین شانی ،غلام حر جعفری ،محمد شہباز نے کہا ہے کہ میرا کی طرف سے لاہور میں ہسپتال تعمیر کر کے اور اس سلسلہ میں امریکہ اور کینیڈا سمیت یورپ میں فنڈز اکھٹے کرنے کے حوالہ سے پریس کانفرنس پر شدید رد عمل میں کہا ہے کہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہسپتال بنانے کا اعلان کیا اور مئی 2013میں میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے ہارون آباد کے حلقہ پی پی 283سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور اس مہم کے دوران میرا نے بھی ہارون آباد کے کئی دورے کیے اور اپنی والدہ کی بھر پور مہم چلائی اور بار بار اعلان کرتی رہیں کہ میں اپنی والدہ کے نام پر یہاں بہت بڑا ہسپتال بناؤں گی اور بعد میں ایک شخص کی جانب سے زمین برائے ہسپتال عطیہ دینے کا بھی انکشاف میرا نے کیا اور پھر کینیڈا اور امریکہ میں فنڈز اکھٹے کرنے کے لیے جانے کا اعلان بھی کیا میرا نے بعد میں ایک ڈاکومنٹری بھی اس علاقے کے ہسپتال اور مریضوں کی بنائی اور پھر اس اعلان کو دہرایا کہ میں ہسپتال ہارون آباد میں بناؤں گی اور اس سلسلہ میں عمران خان ،ابرار الحق کے نقش قدم پر چل کر غریب عوام کے لیے صحت عامہ کی سہولتیں فراہم کروں گی اب اچانک میرا نے ہارون آباد کو بھلا کر لاہور میں ہسپتال بنانے کا اعلان کر کے ہارون آباد کے شہریوں کے ساتھ دھوکہ اور بے وفائی کی ہے جس پر ہارون آباد کے عوام بہت مذمت کرتے ہیں اگر میرا نے ہمیں دھوکہ دینا تھا تو پھر سبز باغ کیوں دکھائے میرا کی جانب سے ہارون آباد میں افراد کو دھوکہ دینے پر عوام میں شدید غم وغصہ اور مذمت کے جذبات پائے جاتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes