حجاج کی واپسی 13 اگست کو مکمل ہو گی۔ترجمان پی آئی اے

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کا بعد از حج آپریشن جاری ہے،154 پروازوں کے ذریعے 28 ہزار80 حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا، حجاج کی واپسی کا عمل 13 اگست تک جاری رہے گا۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کے طرف سے گزشتہ دنوں جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق آپریشن کا آغاز جمعرات کو پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 کے ذریعے ہوا جو جدہ سے کراچی پہنچی اسی طرح پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کی۔739 جدہ سے لاہوربھی اسی روز کچھ وقفے سے پہنچ گئی۔14جولائی کو پی ائی اے کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور آئیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہے جس کے ذریعے28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس آئیں گے۔ ان حجاج کرام میں 17ہزار 200 حجاج سرکاری سکیم کے تحت اور10 ہزار 8 سو80 حجاج پرائیوٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کرام شامل ہیں۔ پی آئی اے کا حج آپریشن 14 جولائی سے13 اگست تک جاری رہے گا۔ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ پی آئی اے نے وفاقی وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر سٹی چیک ان کا نظام بھی متعارف کروایا ہے، سٹی چیک ان کے ذریعے سرکاری سکیم والے حجاج کرام ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل ہی بورڈنگ کارڈ حاصل کرلیں گے اور سامان جمع کروا دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy