آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی ٹیم کو دھچکا، فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض انجری کا شکار ہو گئے

Published on June 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments


برمنگھم (یو این پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کے دو مین فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری مسائل کا شکار ہو گئے۔ برمنگھم میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھارتی اننگز کے 44 ویں اوور کی پہلی گیند کرانے کے بعد عامر نے پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی، ٹیم فزیو نے گراؤنڈ میں آ کر ان کا معائنہ کیا تاہم وہ اوور مکمل نہ کرا سکے، ان کی جگہ وہاب ریاض نے اوور مکمل کرایا، بعدازاں 46 ویں اوور کی پانچویں گیند کے بعد وہاب ریاض بھی گراؤنڈ میں لیٹ گئے، ٹیم فزیو نے معائنے کے بعد انہیں بھی فیلڈ چھوڑنے کا مشورہ دیا، ذرائع کے مطابق عامر پنڈلی اور وہاب ریاض ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme