کراچی میں انڈہ، دودھ، دہی اور مرغی سمیت اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے

Published on December 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کراچی میں انڈہ، دودھ، دہی اور مرغی سمیت اشیا کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، سرکاری نرخ کی لسٹ کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔کراچی میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں سرکاری نرخ کے بالکل برعکسآسمان کو چھونے لگیںِ، منافع خوروں کی من مانیاں جاری ہیں، پرائس لسٹ کسی دکاندار کے پاس موجود نہیں۔مرغی کے سرکاری نرخ 214 جبکہ منافع خوروں کے مطابق 380 سے 450 جبکہ فارمی انڈے سرکاری ریٹ میں 80 روپے درجن لیکن منافع خوروں کی مرضی کے مطابق 15 روپے کا ایک انڈہ فروخت کیا جا رہا ہے، یوں انڈے ایک درجے 80 سے 180 روپے درجن میں فروخت کیے جارہے ہیں۔مہنگائی ہونا ایک الگ بات ہے مگر من مانی کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ اور دکانداروں کا کرپشن کھلے عام کرنا انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog