رمضان المبارک میں نفسانی وشیطانی خواہشات کوروکنے کی تربیت ملتی ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ لاثانی ویلفیئر

Published on June 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)مرکزی مجلس شوریٰ لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پراندرون وبیرون ممالک منعقد ہونیوالی مردوخواتین کی اپنی مددآپ کے تحت روزانہ ہزاروں محافل ذکرونعت ودرودوسلام اورسحری وافطاری کے وسیع انتظامات پرمبنی رپورٹس مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پرموصول ہونے پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک روحانی تربیت کامہینہ ہے جس میں نفسانی وشیطانی خواہشات کوروکنے کی تربیت ملتی ہے، اللہ تعالیٰ جل شانہ نے اپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو’’ایک ماہ کی ٹریننگ روزوں کی صورت ‘‘میں عطا فرمائی ،اب جوروزے دارروزے کی حقیقی روح کو سمجھ کر عمل کریگاتو یقینااسے اجرعظیم عطا فرمایاجائیگا۔روزوں کی قبولیت کی نشانی یہ ہے کہ روزہ دارنہ صرف ماہ رمضان المبارک میں جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام،انبیاء کرامؑ ،ازواج مطہراتؓ،آل رسول اہلبیتؓاوراولیاء اللہ کی گستاخی سمیت دیگر صغیرہ وکبیرہ گناہوں سے بچتاہے بلکہ رمضان المبارک گزرنے کے بعد بھی ان سے بچنے کی بھرپور کوشش کرتاکیونکہ بحیثیت مسلمان اس نے ماہ رمضان المبارک میں انہی گناہوں سے بچنے کی ٹریننگ حاصل کی ہوتی ہے ،انسان کے اسی عمل کو ’’جہاد اکبر‘‘بھی فرمایا گیا ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ نے مزیدکہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اپنی مددآپ کے تحت ملک بھر میں اوربیرون ممالک میں منعقد ہونیوالی روحانی محافل وتربیتی نشستوں میں مرشدکریم صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکے احکامات عالیہ کی روشنی میں گناہ صغیرہ وکبیرہ سے بچنے کی روحانی تعلیم وتربیت جاری وساری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ لاکھوں مردوخواتین کارکنان میں اخلاق حسنہ اور خدمت خلق کے عظیم جذبے کا پیداہوجانا،اللہ تعالیٰ کے حبیب فقیر صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت اورصحبت پاک کانتیجہ ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے محبوبوں کے صدقے ہمیں مزیداپنے پسندیدہ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

Readers Comments (1)




Weboy

WordPress主题