بلی تھیلے سے باہر آگئی ،جو کچھ بھی ہو رہا ہے نواز شریف کے کہنے پر ہو رہا ہے، حزب اختلاف کانہال ہاشمی کے یوٹرن پرردعمل

Published on June 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments


کراچی(یوا ین پی ) حزب اختلاف نے لیگی رہنماء نہال ہاشمی کی چیئرمین سینیٹ کو ان کااستعفیٰ منظورنہ کرنے کی درخواست پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ نہال ہاشمی کے پیچھے خود حکومت ہے، معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے استعفے کااعلان کیاگیا،اب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے،جو کچھ بھی ہو رہا ہے نواز شریف کے کہنے پر ہو رہا ہے، قوم اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے فوری طورپر نہال ہاشمی کیخلاف کارروائی کی گئی تھی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ ہمارا انتظار کرنے کے بجائے حکومتی ارکان سے بجٹ پر بحث شروع کرا دی گئی پہلے دن عبدالقادر بلوچ میرے پاس آئے مسئلہ تب خراب ہوا ، اب زمانہ نہیں رہا کہ یک طرفہ سیاست چلے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا ء کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے، ہمیں رنگ باز اور قلابازیاں لگانے والا کہا گیا لیکن ہم حکومت کی اس زبان سے پریشان ہونے والے نہیں۔یونی ویژن نیوز کے مطابق انہوں نے کہاکہ آج ہم خطاب براہ راست دکھانے کے معاملے سمیت چھوٹی چھوٹی باتوں پر بحث کررہے ہیں اور دشمن ہر وقت ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے، پوری مسلم امہ انتشار کا شکار ہے اور اگرخطے کے حالات خراب ہوئے توسب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوگا۔ پاکستان کو فوری اور ہنگامی طور پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرنا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر وائرل ہونے کے حوالے سے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آصف علی زرداری کی تو تحقیقات کے دوران زبان کاٹی گئی لیکن ہم نے کوئی شور نہیں مچایا اور یہاں میرے بچے حسین نواز کو تو باعزت طریقے سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا گیا اور سوشل میڈیا پرواویلا مچادیا گیا۔بعد ازاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی وزار کے پاس فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ یک طرفہ سیاست چلے، پہلے ہی کہتا تھا نہال ہاشمی کا استعفیٰ ڈرامہ ہے، ہمیں رنگ باز اور قلابازیاں لگانے والا کہا گیا لیکن ہم حکومت کی اس زبان سے پریشان ہونے والے نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ نہال ہاشمی کے پیچھے خود حکومت ہے، اس وقت معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے استعفیٰ دیا گیا تھا، وزرا کو اب نہال ہاشمی کے استعفیٰ پر بیانات دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے اعتراز احسن نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے نواز شریف کے کہنے پر ہو رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء4 شفقت محمود نے کہا کہ نہال ہاشمی کی درخواست سے سارا ڈرامہ ایکسپوز ہو گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے ، جے آئی ٹی میں جاری تفتیش میں کوئی بڑا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے نوازشریف نااہل بھی ہوسکتے ہیں ، اپوزیشن ارکان نے کہا کہ قوم اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے نہال ہاشمی کیخلاف کارروائی کی گئی۔ نہال ہاشمی صرف سائیڈ ایکٹر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme