ٹھٹھہ،مرغی فروشوں کاماہ رمضان میں کم سرکاری نرخ پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے سے انکار

Published on June 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ :حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں مرغی فروشوں نے ماہ رمضان میں کم سرکاری نرخ پر مرغی کے گوشت فروخت کرنے سے انکار، فروخت بند کردی ،شہری مرغی کے گوشت سے محروم،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلعی انتظامیہ نے مرغی فروشوں کو ماہ رمضان میں مرغی کا گوشت 240روپے فی کلو فروخت کرنے کی لسٹتھما دی جس پر مرغی فروشوں نے ہڑتال کرتے ہوےْ مرغی کے گوشت کی فروخت مکمل بند کردی ہے مرغی دکانداوں جن میں عابد مارواری، فرید ممباء، ماما عمر بروہی، ریاض وزنکش، عدنان پاٹولی، جھانگیر بنگالی اور دوسرے مرغی فروشوں کا کہنا ہے کے سرکاری نرخ کے حساب سے ہمیں فی کلوپر چالیس سے پچاس روپے نقصان ہورہا ہے اور سرکاری نرخ پر مرغی فروخت کرنا مکمن نھیں اور ماہ رمضان میں مرغی کا گوشت کی فروخت مکمل بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، دوسری جانب شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے ایسے قدم کو خوش آےْند کہا ہے ، اور ضلعی انتظامیہ سے گذارش کرتے ہوےْ کہا ہے کے مرغی فروشوں کے ساتھ ساتھ کریانہ،چھوٹے بڑے گوشت کے بیوپاریوں کے اوپربھی سختی کی جاےْ اور ایسے اچھے اقدام کوصرف ماہ رمضان شریف تک محدود نہ کیا جاےْ ایسے عمل کو پورے سال جاری رکھاجائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یسکو انتظامیہ کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
ٹھٹھہ(رپورٹ :حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں مسلسل حیسکو انتظامیہ کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹھٹھہ مکلی مین پانی کی فراہمی کی جان بھوج کر کمی کے خلاف گذشتہ شب ملاح اتحاد اور سول سوسائیٹی کی جانب سے ٹھٹھہ شہر میں شیخ فرید چوک سے پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ملاح اتحاد کے رہنماہ ڈاڈا آدم ملاح، شیراز واریو،اکبر دلوانی، اعجاز واریو، سمیت بڑی تعداد میں شہریوں ، سیاسی،سماجی، لوگوں نے شرکت کی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے ملاح اتحاد کے رہنماؤں نے حیسکو انتظامیہ کو شہریوں کو جان بھوج کر تنگ کررہے ہیں، جبکے وزیر اعظم کی جانب سے رمضان المبارک میں صرف چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈیول دیاگیا ہے، ایکسین واپڈا آفیس میں عوام کے مسائیل حل کرانے کے بجائے شہریوں کو ڈڈکشن لگاکر اضافی رقم بٹھور رہے ہیں، ریلی کو خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے مزید کہا کے سیاسی لوگ عوام سے اپنے ووٹ کا مفاد نکال کر غائیب ہوگئے ہیں رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بھی ایکسین واپڈا کو خیال نہیں آتا ہے، انہوں نے مزید کہا کے ٹھٹھہ کی پُر امن عوام کو مجبور کیا جارہا ہے کے وہ کوئی انتاہ کا قدم اٹھائے، ریلی میں شریک تمام لوگوں نے حیسکو انتظامیہ کو کہا کے اگر حیسکو عملے نے اپنا قبلا درست نہیں کیا تو ٹھٹھہ اعر مکلی کی عوام حیسکو آفیسوں کا گہراہو کرینگے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog