بلدیاتی انتخابات؛ (ن) لیگ 241نشستوں کے ساتھ پہلے، جبکہ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے

Published on December 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

444
لاہور(یواین پی) اب تک موصول ہونے والے 531 سیٹوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 241نشستوں کے ساتھ پہلے، آزاد امیدوار 230نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ تحریک انصاف 60نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجا ب نے بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس کے باعث تیسرے مرحلے میں 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات انتہائی پرامن انداز میں منعقد ہوئے تاہم معمولی نوعیت کے جھگڑوں اور تصادم کے چند واقعات رونماء ہوئے ۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں تیسرے مرحلے میں پنجاب کے 12اضلاع راولپنڈی ،ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور،سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،جھنگ،راجن پور،مظفر گڑھ،لیہ اوررحیم یار خان میں شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل ہفتہ کی صبح سے لیکر شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی کے وقفہ جاری رہا جس میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔نیز بلدیاتی انتخابا ت کے تیسرے مرحلے میں ووٹرز بلخصوص خواتین اور نوجوانوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا اور مکمل جوش و خروش کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔یہاں یہ عمل قابل ذکر ہے کہ بلدیاتی انتخا ب نے عوام میں اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کی آگہی کی نئی جہتوں کو جنم دیا اور انہوں نے اپنی توقعات سے بڑھ کر اپنے امیدواروں کو ووٹ دئیے تاکہ وہ انکی خواہشات،ضروریات اور امنگوں کے مطابق انکے درینہ مسائل کو حل کریں اور ملک کو ترقی ،خوشحالی و استحکام کی منازل کی طرف گامزن کریں۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کی بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں عوام کی غیر معمولی حمایت اس امر کی نشاندہی اور تصویر کشی کرتی ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ نچلی سطح پر عوام دوست پالیسیوں کو اپنا وطیرہ بنایا اور انکی خدمات سمیت مسائل و مشکلات کے حل کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی نیز عوام نے ایک دفعہ پھر ووٹ کے ذریعے حکمران جماعت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔جبکہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے چیئر ،وائس چئیر مین اور میونسپل کمیٹیوں کی کل 2664نشستوں میں سے 1197نشستوں پر فتح حاصل کی ، پی ٹی آئی نے 285جبکہ آزاد امیدواروں نے1062اور دیگر جماعتوں نے 120نشستیں حاصل کیں۔بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ پہلے مرحلے کا عکس ثابت ہواجس میں لوگوں نے مسلم لیگ ن نے دوسرے مرحلے میں کل 2399نشستوں میں سے 1167 نشستوں پر کامیابی حاصل کی آزاد امیدوار836نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 300نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی دیگر سیاسی جماعتوں کے حصہ میں 120نشستیں آئیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کے جو دعوے کئے تھے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے لیکن عوامی مقبولیت کی مظہر پاکستان مسلم لیگ ن کو انتخابات میں مکمل عوامی حمایت حاصل ہوئی اور اسنے نہ صر ف پی ٹی آئی بلکہ تمام حریفوں کو بلدیاتی انتخابات میں بری طرح چت کیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy