برطانوی انتخابات،ٹریزا مے کا نئی حکومت بنانے کا اعلان

Published on June 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

لندن(یوا ین پی)برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے اعلان کیا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل نہ کرنے کے باوجود نئی حکومت بنا رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے حوالے سے اہم مذاکرات دس روز بعد مقرر کردہ وقت پر ہی شروع ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ شمالی آئرلینڈ کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے ساتھ خاص طور پر کام کریں گی۔دوسری جانب ڈی یو پی کی رہنما ارلین فوسٹر نے کہا ہے کہ انھوں نے کنزرویٹیوز کے ساتھ بات چیت کی حامی بھر لی ہے جس میں موجودہ وقت میں برطانیہ میں استحکام قائم رکھنے کی راہ تلاش کی جائے گی۔ڈی یو پی کی جانب سے جاری کردہ مختصر پیغام میں انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت پورے برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے مفادات کے بارے میں فکرمند ہے۔تاہم اس بارے میں واضح نہیں کہ ڈی یو پی ٹزیزا مے کی حکومت کو کیا مدد فراہم کرے گی اور اس کے مطالبات کیا ہوں گے۔اس سے قبل وزیراعظم ٹریزا مے نے دارالعوام میں اکثریت کا ملنے کے باوجود بکنگھم پیلس میں ملکہِ برطانیہ سے حکومت سازی کے لیے اجازت طلب کی تھی۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog