آل پارٹی گوادر اور انجمن تاجران گوادر کا اجلاس

Published on June 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 565)      No Comments

گوادر(یواین پی )آل پارٹی گوادر اور انجمن تاجران گوادر کا اجلاس ہوا جس میں آہندہ کے حکمت عمل پہ سیر حاصل بحث ہوا ۰اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈی سی گوادر سے منتخب نمائندوں کی موجودگی میں آل پارٹیز کے جاہز مطالبات کو ماننے کے بعد ہم نے اپنا دھرنا موخر کیا اور 5 دن میں فوری اور بقایا مطالبات کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر عملدرآمد کا معاہدہ ہوا لیکن ڈی سی کے تحریری یقین دہانی کے باوجود گوادر میں بجلی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا بلکہ کیسکو گوادر نے انتقامی سلسلوں کے تحت فالٹ کے بہانے گوادر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا ہے ٹرانسفارمرز کی کمی کو پورا کرنے کی ہو دہانی پر بھی عمل نہیں ہوا اور پانی کے مسلہ پر حالات گو کہ کچھ حد تک کنٹرول میں ہیں لیکن گوادر میں پانی کے بحران کا مستقل حل میرانی ڈیم سے پائپ لائن کے ذریعے پانی کی ترسیل ہے جس پر ابھی تک حکام بالا کچھ کرنے کے موڈ میں نہیں بلکہ ٹینکروں کی کمیشن پر نظریں جمائے ہوئے ہیں سوڈ ڈیم اور کارواٹ پلانٹ کو بھی کمیشن کی نظر کیا جارہا ہے اسی طرح ہمارا مطالبہ تھا کہ ڈور اور پشکان چیک پوسٹوں میں خواتین کے چیکینگ کے عمل کو ختم کیا جائے لیکن بلوچ خواتین کی جامہ تلاشی کے نام پر تزلیل ابھی تک جاری ہے جو جلد یا بہتر امن و امان کے صورتحال کو خراب کرسکتا ہے آل پارٹی گوادر اور انجمن تاجران نے فیصلہ کیا کہ ایک یاداشت وزیراعظم پاکستان کے نام لکھا جاہے گا جس میں ڈی سی گوادر کے ساتھ ہونے والے معاہدے پہ کو ئی پیش رفت نہ ہو نے کی صورت میں سخت سے سخت احتجاج کیا جاہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes