ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کا دربار ہال مکلی میں عیدالاضحی کے انتظامات کے متعلق اجلاس

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حميد چنڈ): ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے دوران عید نماز اور بعدازاں جانوروں کی قربانی کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات کی صفائی ستھرائی کے علاوہ امن و امان، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اس ضمن میں انتہائی ضروری عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کی جائیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں عیدالاضحی کے انتظامات کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈی ایس پی سید افتخار حسن شاہ، انسپیکٹر رینجرز احمد حسین، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کے علاوہ نیوی، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن، پبلک ہیلتھ، آبپاشی، مرف، حیسکو، ٹاؤن، میونسپل و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کیلئے غیر قانونی کیمپس کے قیام، عمارات اور گاڑیوں پر لاؤڈ اسپیکر اور بینرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ لائیواسٹاک افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں قائم تمام مویشی منڈیوں کا روزانہ ی بنیاد پر دورہ کرکے ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت جانوروں کی ویکسینیشن اور بیمار جانوروں کی داخلا روکنے کے علاوہ جگہ جگہ پر قا‏ئم غیر قانونی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنےوالی مویشی منڈیوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے، اس کے علاوہ منڈی میں لائے جحانے والے جانوروں کا رکارڈ بھی رکھا جائے۔ انہوں نے میونسپل، ٹاؤن اور پبلک ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے دنوں میں جانوروں کی قربانی کے بعد صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے سمیت اسپرے/فیومیگیشن کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں جبکہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ گٹروں کے مین ہولز پر ڈہکن لگانے کو بھی یقینی بنایا جائے. انہوں نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر مویشی منڈیوں کے جانور نظر نہیں آنے چاہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme