لاہور: یو سی چیئرمین کے گم شدہ بچے کی لاش برآمد، سوتیلی ماں نے قتل کیا

Published on June 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments


لاہور (یو این پی) باغبانپورہ کی یونین کونسل 130 کے چیئرمین شہباز چاندی کے گم شدہ بیٹے کی لاش 4 روز بعد مل گئی۔ معصوم شعیب کو اس کی سوتیلی والدہ شبانہ نے تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ نے تین روز تک بچے کی لاش پانی کی ٹینکی میں چھپائے رکھی۔ ملزمہ نے چوتھے روز لاش ٹینکی سے نکال کر پڑوسی کی چھت پر پھینکی تو واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے سوتیلی والدہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ ندیم عباس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ میں ملوث سفاک ملزمہ شبانہ کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme