الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے تعاون سے 9 لاکھ مریضوں کا اعلاج کیاگیا‘رضوان اصغر

Published on June 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,740)      No Comments


ساڑھے تین لاکھ مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ پانچ لاکھ افراد کو سکریننگ کی سہولت فراہم کی گئی
پشاور (یو این پی)الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈئر(ر) رضوان اصغر نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بینائی کے مسائل سے دوچار 9 لاکھ افراد کاعلاج کیا گیا جبکہ 40 ہزار آپریشن کئے گئے، الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ پانچ لاکھ افراد کو سکریننگ کی سہولت فراہم کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اپنی خدمات میں سالانہ 10فیصد اضافہ کر رہے ہیں تاہم اس میں مزید اضافے کی ضرورت ہے کیونکہ امراض چشم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی، آلودگی اور بینائی کے مسائل سے متعلق آگاہی کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ اس سلسلہ میں تمام تر ذمہ داری اٹھانے سے قاصر ہے، جو وائرس، بیکٹریا اور جراثیم انسانی جسم پر حملہ آور ہوتے ہیں وہ آنکھوں کوبھی متاثر کرسکتے ہیں مگر اس میں عام طور پر مریض کو کوئی درد نہیں ہوتا جس سے مسئلہ بگڑ جاتا ہے۔بریگیڈئیر رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 20 لاکھ افراد بصارت سے محروم ہیں جن میں سے اکثریت کی بینائی کو بر وقت طبی امداد ملنے پر بچایا جا سکتا تھا۔ٹرسٹ کے زیر اہتمام راولپنڈی، سکھر، کوہاٹ اور مظفر آباد میں ہسپتال چلائے جا رہے ہیں جبکہ راولپنڈی میں 250 بیڈ کے جدید ترین ہسپتال میں 40 ڈاکٹر روزانہ 1200 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں جبکہ 100 تک آپریشن بھی کئے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes