جدہ کی معروف کاروباری شخصیت عنصر اقبال مغل کی تحریک انصاف میں شمولیت

Published on June 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments


جدہ ( زکیر احمد بهٹی )گذشتہ روز جدہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر  گل حمید تھے پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض عجب خان نے ادا کئے   تلاوت قرآن پاک کے بعد  مختلف مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی اور پاکستان کی بہتری کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنے پر زوردیا پروگرام کی اہم بات سعودی عرب میں  معروف پاکستانی  کاروباری شخصیت جناب عنصر اقبال مغل کا کثیر تعداد میں ساتھیوں کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان تھا آج جدہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شمولیت کی  عنصر اقبال مغل جن کی ماضی میں سیاسی وابستگی مسلم لیگ ق سے تھی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بے شک  مسلم لیگ ق کے سربراہان نے ہمیشہ صاف شفاف سیاست کی مگر اس وقت ملک جن مسائل سے دوچار ہے اس سے نجات صرف عمران خان ہی دلا سکتا ہے  اب وقت آگیا ہے کہ ذاتی ترجیحات کو بھلا کر عمران خان کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دینا چاہئے انہوں نے مزید اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے وقت میں اس جدوجہد میں پاکستان اور سعودی عرب میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے  اس موقع پر  فرخ رشید  نے کہا کہ جناب عنصر اقبال مغل کی شمولیت ایک خوشگوار اضافہ ہے اور آنے والے وقت میں ان کا پارٹی کی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ہو گا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تحریک انصاف کے لئے جدوجہد کرنے والے مختلف طبقات کو جن میں میں محنت کشوں کی کثیر تعداد کے علاوہ پروفیشنل اور کاروباری شخصیات شامل ہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن سعودی عرب کے سینئر رہنما  زاھد محمود اعوان نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں ایسے لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس کی بنیادی وجہ عمران خان کا نظریہ ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان ہی پاکستان کو موجودہ مسائل سے نکال سکتا ہےمکہ مکرمہ سے ڈاکٹر خالد خٹک نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کو برسراقتدار لانے اور عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے دن رات محنت کریں گے۔ عمران خان اس وقت قوم کی آخری امید ہے جو کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور پوری قوم اس جدوجہد میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہےمہمان خصوصی  گل حمید نے  عنصر اقبال مغل کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے کارکنان کو باہمی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے  تاکہ بڑے درپیش چیلنجز کا سامنا بہتر طریقے سے کیا جا سکے پارٹی میں موجودہ کارکنان اپنے طرز عمل سے عنصر اقبال مغل  اور ان جیسے مزید نئے آنے ساتھیوں کو متاثر کر سکیں  اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب کارکنان اپنے لیڈر عمران خان کی قیادت میں اتحاد اور یکجہتی قائم کریں آخر میں سعودی بزنس مین  احمد العطاس نے اختتامی کلمات میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا پروگرام کا اختتام عنصر اقبال مغل کی طرف سے پر تکلف عشائیہ پر ہوا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes