مقبوضہ کشمیر میں پولیس ٹرک پر حملہ، 6 بھارتی اہلکار ہلاک

Published on June 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments


سرینگر:  (یواین پی )مقبوضہ کشمیر میں پولیس ٹرک پر نامعلوم افراد کے حملے میں 6 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ٹرک پر حملہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے، حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے ٹرک میں سوار ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog