آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سندھ اورپی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا بھی چھین لیں گے،سعد رفیق

Published on June 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

لاہور(یوا ین پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سندھ اورپی ٹی آئی سے خیبرپختونخواہ بھی چھین لیں گے، سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشی کا نام نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن ہوتا ہے،عمران خان اب بس کریں راہ راست پر آ جائیں اور ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں ۔اپنے ایک انٹرویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور ایک ایسا پاکستان بنانے کی طرف رواں دواں ہے جس سے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو اور جہاں دہشت گردی نہ ہو ٗ جہاں عوام خوشحال ہوں،عوام بہت جلد لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے کی خوشخبری سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب میں سیاسی شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ووٹرز کو اندازہ ہو سکے کہ کس جماعت نے بہتر کام کیا ہے۔ یوا ین پی کے مطابق انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ مزید دست و بازو شامل کریں تاکہ جماعت مزید مضبوط ہو سکے اور گلی ٗ محلوں کے کام بآسانی حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے جتنے بھی وعدے کیے وہ ہمیشہ پورے کر کے دکھائے لیکن عمران خان نے جتنی باتیں کیں ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا اگر عمران خان مخالفت برائے مخالفت نہ کرتے حکومت کو کا م کرنے دیتے تو آج کے حالات مزید بہتر ہوتے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ناکام صوبائی حکومت کے باعث خیبرپختونخواہ کے عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختوانخواہ سے اور آصف زرداری سندھ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes