برائلر مرغی کا گوشت پروٹین حاصل کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے ڈاکٹر دانش محمود

Published on May 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی) پولٹری کی صنعت میں ایک بڑااور نمایاں نام ڈاکٹر دانش محمود کا کہنا ہے کہ برائلر مرغی کا گوشت پروٹین حاصل کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین غذا بھی ہے اورپولٹری فیڈ متوازن ترین خوراک ہے اور یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے،انہوں نے برائلر سے منسوب تمام افسانوں اور پروپگنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر جو س صنعت کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتے وہی اس طرح کے منفی وار کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کہا جائے کہ چکن پاکستان تو کیا دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا گوشت ہے تو غلط نہیں ہوگا۔پاکستان میں ہر جگہ اس کا گوشت آسانی سے دستیاب ہے۔اگر نقصان کی بات کی جائے تو گوشت کوئی بھی ہو وہ نقصان دہ اس صور ت میں ہو سکتا ہے جب گوشت خراب ہو ،یعنی اگر آسان الفاظ میں کہیں تو ان باتوں کا خاص خیال رکھیں کہ کہیں آپ جو چکن خرید رہے ہیں وہ خراب تو نہیں،جو نا صرف پیسوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے بلکہ صحت کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔تاہم آپ آسانی سے خراب چکن کی شناخت کرسکتے ہیں اور خریدنے سے پہلے ان چیز وں کو اگرآپ مدنظر رکھیں گے تو بہت سے نقصانات سے بچ سکتے ہیں،سب سے پہلے چکن کے سینے کے گوشت پر بنی سفید لکیروں اور چربی کی موٹی تہہ پر توجہ مرکوز کریں، اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ پولٹری فارم میں چکن میں ہارمونز داخل کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے وزن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، اس طرح کا گوشت صحت کیلئے اچھا نہیں ہوتا،اگر چکن کا گوشت گلابی کی بجائے گرے ہوجائے یا اس کے چربی والے حصوں پر پیلا رنگ نمایاں ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ گوشت کھانے کے قابل نہیں رہااور اس لئے اسے نہ لینا ہی بہتر ہوگا،خام چکن ہلکے گلابی رنگ کا ہو تو بہترین ہوتا ہے جبکہ چربی سفید رنگ کی ہونی چاہئے۔خراب چکن کی ایک نشانی اس میں پیدا ہوجانے والی بو ہے، اگر وہ عام چکن سے ہٹ کر کچھ میٹھی یا گندے انڈوں جیسی ہو تو اسے لینے کا فیصلہ ترک کردیں،ڈاکٹر دانش محمود کے مطابقعام طور پر کچا چکن نم تو ہوتا ہے مگر لجلجا نہیں، اگر آپ کو گوشت لجلجا لگے اور دھونے کے بعد بھی لیس دار یا چپچپا رہے تو یہ گوشت خراب ہونے کی نشانی ہے،اگر آپ کے فریج میں چکن کا گوشت ایک سے چار ماہ سے منجمد حالت میں رکھا ہے تو زیادہ امکان یہ ہے کہ اس کا معیار خراب ہوچکا ہے، اگر آپ کو اس کے خراب ہونے کا ذرا سا بھی اندیشہ ہے تو اسے استعمال نہ کریں کیونکہ وہ فوڈ پوائزننگ یا معدے کے دیگر امراض کا باعث بن سکتا ہے،ڈاکٹر دانش محمود کا مزید کہنا تھا کہ ایک بڑا ماہرغذا ہے اس کا قول ہے ”کہ قوموں کی تقدیر اور ان کے فیصلے ہمیشہ دسترخوانوں پرہوتے ہیں نا کہ جنگ کے میدانوں میں،اس لئے آج ہم جو کھلائیں گے ویسے ہی نتائج برآمد ہونگے۔اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ صحتمند خوراک ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے اور جہاں تک برائلرکی بات ہے تو یہ پروٹین فراہم کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے۔اگر کہا جائے کہ یہ بیماریاں پھیلانے اور موٹاپے کی وجہ ہے تو ایسا کچھ نہیں ہے یہ بالکل بھی مضر صحت نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog