بھارت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنی قبر خود کھودی ہے

Published on August 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments


سرینگر(یواین پی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو خطے کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اپنی قبر خود کھودی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے گزشتہ برس 5 اگست کو کشمیر کو بین الاقومی مسئلہ بنادیا اور خود اپنے ہاتھوں سے اپنی کھودی جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ایک شان دار چیز ہوئی کہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے، بھارتی حکومت اس مسئلے کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہے۔مقبوضہ خطے کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس کے بعد تین مرتبہ بحث ہوئی اور یہ مذاکرہ جاری رہے گا ۔انہوں نے امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme