جے آئی ٹی سے کہا مجھ پر کوئی الزام تو لگائیں چاہے موٹر سائیکل چوری کا ہی ہو:حسن نواز

Published on July 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے سمن جاری کرنے کاجمعہ بازار لگایا ہوا ہے۔جے آئی ٹی میرے خلاف الزامات تلاش کر رہی ہے۔ ہم نے جے آئی ٹی سے ایک سوال پوچھا ہے کہ بتایا جائے مجھ پر الزام کیا ہے۔ مجھے میرا جرم بتایا جائے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق جے آئی ٹی میں 3گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کسی جرم کے بارے نہیں بتایا گیا۔ میں نے کہا کہ مجھ پر کوئی الزام تو لگائیں، چاہے موٹر سائیکل چوری کا الزام ہی ہو۔انصاف ضرور کریں مگر ہوتا دکھائی تو دے۔حسن نواز نے مزید کہا کہ یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔مسئلہ بچے نہیں صرف نوازشریف کا ہے جن پر بچوں کے ذریعے پریشر ڈالا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog