رائیونڈ روڈ کیس،نوازشریف طلبی کے باوجود پھر پیش نہ ہوئے،نیب کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Published on May 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

لاہور(یواین پی)سابق وزیراعظم نواز شریف رائیونڈ سے جاتی امرا تک سڑک کی مبینہ غیر قانونی تعمیر کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں پیش نہ ہوئے ،جس پر نیب نے نوازشریف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے غیر قانونی سڑک کی تعمیر کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو آج طلب کررکھا تھا لیکن وہ نیب پر پیش نہ ہوئے جس پر نیب نے قائد ن لیگ کو مزید نوٹسز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی سڑک کی تعمیر کیخلاف سابق وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے،ریفرنس رواں ماہ کے آخر تک دائر کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes