شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

Published on July 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments


سیؤل (یوا ین پی)شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے منگل کو ایک اور میزائل تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ ہے۔جنوبی کوریا نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل مغربی علاقے سے سی آف جاپان میں فائر کیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر میزائل تجربے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔امریکی حکام کا کہناتھا کہ شمالی کوریا نے اپنے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے،جس کا تعلق بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں جس پرامریکا نے شمالی کوریا کو سخت وارننگ دی تھی تاہم شمالی کوریا امریکی دھمکیوں کا جواب میزائلی تجربوں سے دے رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes