پاکستان کی ڈوریں بے وقوفوں کے ہاتھوں میں ہے: آصف زرداری

Published on July 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments


کراچی (یو این پی)  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈوریں بے وقوفوں کے ہاتھوں میں ہے، لوہا بیچنے والے حکومت کرنا نہیں جانتے، کرکٹ کھیلنے اور پاکستان چلانے میں بہت فرق ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کھپرو میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ پاکستان کی ڈوریں بے وقوفوں کے ہاتھوں میں ہے، یہ لوہا بیچنا جانتے ہیں، حکومت کرنا نہیں، یہ لوگ سی پیک کو صرف دو رویہ سڑک سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ساتھ عمران خان بھی تکلیف میں ہیں۔ نیب ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، پھانسی اور کوڑوں سے نہ ڈرنے والے نیب سے کیا ڈریں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ جیل سے ڈرنے والے سیاست میں کیوں آئے، میاں صاحب نے شیر کا نشان لیا ہوا ہے اب شیر بنیں بھی۔ آپ کے پاس اکثریت ہے نیا وزیراعظم لے آئیں۔آصف زرداری نے پرویز مشرف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ خود کو کمانڈو کہتے ہیں اور ایک دن جیل جانے کو تیار نہیں، جیل کی بات پر مشرف کی پسلی خراب ہوجاتی ہے اور وہ دبئی جا کر بیٹھ جاتے ہیں، وقت آئے گا تو ہم بتائیں گے حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog