شہباز شریف نے جے آئی ٹی میں حقائق پر مبنی بیان دے کر وزیر اعظم کو پھنسا دیا

Published on July 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

3
لاہور (یوا ین پی) جے آئی ٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف بیان دیئے ہیں جن کے نتیجہ میں وزیر اعظم کی کرپشن کی پوری داستان سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے پیراگراف 5 اور 6 میں کیا گیا ہے کہ گلف سٹیل ملز کے 1978 سے 1980 تک معاملات شہباز شریف نے چلائے تھے۔ جے آئی ٹی میں طارق شفیع نے بیان دیا کہ شہباز شریف والد کی ہدایت پر معاملات چلاتے تھے جس کو بعد میں فروخت کر کے جدہ میں فیکٹری خریدی گئی تھی۔ طارق شفیع اور دیگر مجرموں نے کہا کہ دبئی کی فیکٹری کی فروخت کے معاملات بھی شہباز شریف نے طے کئے تھے جب جے آئی ٹی نے شہباز شریف سے پوچھا تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کا تعلق دبئی کی گلفت فیکٹری سے کبھی نہیں رہا۔ نہ انہوں نے 1980ء میں اس فیکٹری کے معاملات دیکھے تھے اور نہ کوئی فروخت میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔ جے آئی ٹی نے شہباز شریف کے بیانات کی روشنی میں گلف سٹیل مل بارے نواز شریف کے جھوٹ پکڑے ہیں اور مجرم قرار دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题