بینگن صحت کے لیے انتہائی مُفید وٹامنز اور منرلز سے بھرپور سبزی

Published on July 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments


وٹامن سی، بی، کے، تھیامین، میگنیشیم، فاسفورس، کاپر اور فائبر بینگن کے اہم غذائی اجزا ہیں
فیصل آباد (یو این پی)خالق کائنات نے زمین پر انسان کی مہمان نوازی کے لیے بیشمار نعمتیں پیدا کی ہیں جن میں پھل اور سبزیاں بھی شامل ہیں جو انسان کی نہ صرف غذائی ضروریات کو پُورا کرتی ہیں بلکہ مصور کائنات نے انہیں دیکھنے میں بھی بے حد خوبصورت بنایا ہے اور کُچھ کے سر پر ایسے تاج سجائے ہیں کہ انہیں دیکھنا بھی آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم 6 تاج والی سبزیوں اور صحت کے لیے اُن کی خوبیوں کو شامل کر رہے ہیں تاکہ آپ بھی ان کی غذائی صلاحیت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔جس طرح آم کو پاکستان میں پھلوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے اسی طرح بہت سے ممالک میں بینگن کو سبزیوں کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے اور کوئی شک نہیں کے یہ سبزی غذائی خوبیوں سے بھری پڑی ہے اور اس میں ہماری صحت کے لیے بیشمار فائدے ہیں۔بینگن صحت کے لیے انتہائی مُفید وٹامنز اور منرلز سے بھرپور سبزی ہے خاص طور پروٹامن سی، بی، کے، تھیامین، میگنیشیم، فاسفورس، کاپر اور فائبر بینگن کے اہم غذائی اجزا ہیں جو نظام ہضم، دل، کینسر، ہڈیوں، خون کی کمی، اوردماغ کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں۔ٹماٹر بھی ایک ایسی سبزی ہے جس کے سر پر قُدرت نے تاج سجا رکھا ہے، ٹماٹر کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے کے اسے سبزی بھی مانا جاتا ہے اور پھل بھی۔بیشمار غذائی خوبیوں کا حامل ٹماٹر ہماری ساری صحت کے لیے ہی انتہائی مُفید ہے مگر وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن کے اور پودوں سے حاصل ہونے والے صحت کے لیے مفید کیمیا اور فولیٹ کی ایک بڑی مقدار ٹماٹر میں ہونے کے باعث یہ دل، آنکھوں، جلد کی صحت کے لیے اور جسم میں کینسر جیسے مرض کو روکنے کے لیے انتہائی مُفید سبزی ہے۔بھنڈی کے سر کا تاج بھی اسے باقی سبزیوں سے ممتاز کرتا ہے اور اسے سبزیوں کی ملکہ ہونے کی حثیت حاصل ہے اور اس سبزی میں بھی قدرت نے صحت کے لیے بے پناہ خوبیاں رکھی ہیں خاص طور پر بھنڈی ذیابطیس کے مرض میں انتہائی مفید سبزی ہے جو خون سے گلوکوز کا لیول کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔بھنڈی کے اندر اسے غذائی اجزا ہیں جو صرف ذیابطیس ہی نہیں بلکہ دل، بلڈ پریشر، کینسرجیسے امراض کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتی ہے اور حاملہ خواتین کے لیے اپنے اندر فولیٹ کی ایک بڑی مقدار ہونے کے باعث انتہائی مُیفد غذا ہے، بھنڈی میں فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہے جو ذیابطیس سمیت نظام ہضم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔شملہ مرچ بھی اپنے اندر بیمشار خوبیوں کے ساتھ ہماری صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے خاص طور پر اس کے غذائی اجزا آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور جسم میں خون پیدا کرتے ہیں جس سے سارے جسم میں آکیسجن کی سپلائی بہتر ہوتی ہے اور جسم کے تمام اعضا تقویت پاتے ہیں۔ہری مرچ اپنے تیز ذائقے کی وجہ سے سارے دُنیا کے کھانوں کو ذائقے سے دوبالا کرتی ہے اور لوگ ساری دُنیا میں ہی اسے پسند کرتے ہیں، اپنے سر پر تاج سجائے یہ سبزی بھی صحت کے لیے کئی مُفید فائدے رکھتی ہے جن میں جلد کو بہتر بنانا، جسم کا درجہ حرارت کم کرنا، بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا، قوت مدافعت کو بہتر بنانا اور جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانا جیسے فائدے شامل ہیں۔بعض لوگ حلوہ کدو کے تاج کو تسلیم نہیں کرتے لیکن حقیقت میں یہ بھی ایک ایسی سبزی ہے جس کے سر پر قُدرت نے تاج سجا رکھا ہے اور یہ سبزی بھی صحت کے لیے کئی فائدے رکھتی ہے خاص طور پر آنکھوں کے لیے، دائمی بیماریوں کے لیے، قوت مدافعت کے لیے، دل کی بیماریوں کے لیے اور کینسر سے بچاؤ کے لیے حلوہ کدو انتہائی مُفید مانا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes