مخالفین نے قطری شہزادے پر بنگالی بابا سے کالا جادو کروا دیا:عامل

Published on July 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

دوحہ (یو این پی)نامور آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کر یم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے سیاسی مخالفین نے قطری شہزادے پر بنگالی بابا سے کالا جادو کروادیا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم نوازشر یف کے ستارے آئندہ 3 ماہ مزید مشکلات کا شکار رہیں گے مگر حمزہ شہباز شر یف کے ستارے روشن ہیں اور شیخ رشید کی سوئی قسمت بھی جاگ جائیگی۔ میڈیا سے گفتگو میں نامور آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کر یم خان نے کہا (ن) لیگ کے سیاسی مخالفین نے قطری شہزادے حماد بن جاسم پر بنگال کے بیدی بنگالی کے ذریعے نوازشر یف اور حماد بن جاسم کے پتلوں کو تالوں میں بند کر کے جادو کروانے کے بعد ان کو سمندر بدرکر دیا ہے جسکی وجہ سے (ن) لیگ کی حکومت سیاسی مخالفین کا شکار ہے اور آئندہ تین ماہ میں نوازشر یف مزید بحران کا شکار ر ہیں گے مگر حمزہ شہبازشر یف اور شیخ رشید کے ستارے روشن نظر آرہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题