وزیر اعظم استعفیٰ دیں: پی پی، پی ٹی آئی، جے آئی، پی ایس پی، متحدہ کا مطالبہ

Published on July 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments


اسلام آباد/کراچی: (یو این پی)جے آئی ٹی کی رپورٹ آتے ہی پانامہ کا ہنگامہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے۔ مگر اب کی بار عدالتوں اور سڑکوں کی بجائے اس ہنگامے کی بازگشت سیاسی جماعتوں کی بیٹھکوں میں زیادہ سنائی دے رہی ہے۔ کراچی سے لے کر خیبر تک سیاسی ہلچل مچی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے پر ایک ہو گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، شیخ رشید اور مصطفیٰ کمال نے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے دیں۔ متحدہ پاکستان کے رہنماء فاروق ستار نے بھی وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy